اطلاعات و نشریات کے وزیر ایم وینکیا نائیڈو نے وزیر اعظم نریندر مودی کی
سماجی بہبود سے متعلق اسکیموں کے اعلانات پر سوال اٹھانے کے لئے کانگریس
اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کی تنقید کرتے ہوئے آج کہا کہ وہ وزیر اعظم کی
مقبولیت اور کامیابی کو ہضم نہیں پا رہی ہیں۔مسٹر نائیڈو نے یہاں
نامہ نگاروں سے کہا کہ کانگریس اس سچائی کو ہضم نہیں
پا رہی ہے کہ مسٹر مودی نے ضرورت مندوں کو فوری طور پر راحت پہنچانے سے
متعلق فلاحی اسکیموں کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کانگریس کو یہ واضح کرنا ضروری ہے کہ کیا وہ راحت کے ان
اقدامات کے خلاف ہے جن سے ملک بھر میں لاکھوں لوگوں کو خوشی ہوئی ہے۔